صدر زرداری سے جرمن تاجروں کی ملاقات،سرمایہ کاری میں دلچسپی

پیر 12 جنوری 2009 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) جرمنی کے تاجروں کے گروپ نے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں جرمن تاجروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیرصنعت و پیداوار منظور احمد وٹو اور سیکرٹریز پیٹرولیم اور صنعت بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اولاف برلائن کی قیادت میں جرمن تاجروں کے وفد نے کہا کہ انکا گروپ اسٹیل کی پیداوار کے حوالے سے سب سے بڑاگروپ ہے۔

اور پاکستان میں مشترکہ منصوبوں اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے جرمن تاجروں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کے اظہار کو سراہا اور کہا کہ ملک میں اقتصادی اصلاحات نجی سیکٹر کے لئے پر کشش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خطہ نہ صرف سرمایہ کاری کے لئے سازگار ہے بلکہ وسطی ایشیا تک رسائی کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :