مہمند ایجنسی:چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کاحملہ،فورسزکی کارروائی

پیر 12 جنوری 2009 16:56

مہمند ایجنسی : مہمند ایجنسی میں دروازگئی ایف سی پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا ہے، فورسز کی جوابی کارروائی میں ہیڈ کوارٹر غلنئی سے بھاری توپخانے کا استعمال کیا جارہا ہے،ادھر تحصیل لکڑو میں مکان پر گولہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور بچی زخمی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

مہمند ایجنسی کے علاقے مومند گٹ میں گزشتہ روز شدت پسندوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی سخت ہے، پولیٹیکل انتظامیہ نے لیویز اور خاصہ دار فورسز کو ہائی الرٹ کردیا ہے ،اور تمام راستوں پر ناکہ بندی کرکے عارضی چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں۔

علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پهیمانے پر کارروائی کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، مومند گٹ میں گزشتہ روز چھ سو شدت پسندوں نے سیکیورٹی کیمپ اور ایف سی کی چوکی پر حملہ کردیا تھا، ایف سی ذرائع کے مطابق کارروائی میں چھ ایف سی اہلکار شہید اور چالیس شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے

متعلقہ عنوان :