پاکستان میرا وطن ہے ڈیل کر کے بھاگنے والا نہیں ،پرویز مشرف

پیر 12 جنوری 2009 15:46

شکاگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میرا وطن ہے ۔ڈیل کر کے بھاگنے والا نہیں ،تسلیم کرتا ہوں کہ میرے دور میں سنگین غلطیاں ہوئی ہیں ۔بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔شکاگو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ بھارت اگر پاکستان سے مطلوب افراد کی حوالگی کا مطالبہ کرتا ہے تو پاکستان بھی بھارت سے مطلوبہ افراد مانگ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو فوج اور عوام اس کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ سابق صدر نے تسلیم کیا کہ ان کے دور میں سنگین غلطیاں ہوئی ہیں مگر ملک کی اقتصادی صورت حال آج کے مقابلے میں بہت بہتر تھی۔روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مستحکم تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کا وطن ہے وہ ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جارہے ۔

متعلقہ عنوان :