افغان صدر کی بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات

پیر 12 جنوری 2009 14:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) افغان صدر حامد کرزئی اور بھارتی وزیر خارجہ پرنا ب مکھرجی کے درمیان نئی دلی میں ملاقات ہو ئی جس میں دہشت گردی کیخلاف جنگ ، اقتصادی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغان صدر بھارتی عوام سے اظہار یکجہتی اور ممبئی حملوں میں ہلاکتوں پر اظہا ر تعزیت کیلئے بھارت آئے ہیں ۔دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ ان کا کہنا ممبئی حملوں ، پاکستان سے متعلق معاملات اور دیگر امور پر وزیراعظم من موہن سنگھ حامد کرزئی سے بات کریں گے۔ افغان صدر بھارت کے دوروزہ دورے پر وزیر خارجہ رنگین داد فر کے ہمراہ گزشتہ شام نئی دلی پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :