پشاور:اتحادی افواج کےلئے کنٹینرز کی سپلائی پھر شروع

پیر 12 جنوری 2009 14:19

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) شدت پسندوں کی جانب سے پے درپے حملوں اور جماعت اسلامی کے احتجاج سے پشاور میں متاثرہ اتحادی افواج کے لئے کنٹینرز کی سپلائی کاعمل ایک بار پھر شروع ہوچکا ہے۔افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کے لیے جنگی سازوسامان بھجوانے کاعمل شرپسندوں کے ہاتھوں کنٹینرز جلانے اوراغواءکرنے کے واقعات کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے احتجاج کی وجہ سے بھی متاثرہواہے ۔

(جاری ہے)

نیٹوافواج کے لیے جنگی سازوسامان اوردیگراشیاءقبائلی علاقہ خیبرایجنسی سے ہوکر افغانستان پہنچتے ہیںجہاں پر نیٹوافواج کے کنٹیرز اغواءکے واقعات بھی رونماہوئے ہیں۔پولیٹکل ایجنٹ خیبرایجنسی طارق حیات کے مطابق نیٹوکنٹینرز کے لیے موثرسیکورٹی کویقینی بنایاگیاہے۔کنٹینرز حملوں کے بعد سرحد حکومت نے افغانستان جانے والے سامان کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے صوبے کی حدود میں دو سو سے زائد کنٹینرز کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے ۔خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حالیہ آپریشن کے بعدافغانستان جانے والے ٹرالر اور کنٹینرز ایک بار پھر پاک افغان شاہراہ پر رواں دواں نظر آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :