پنجاب حکومت کو غیر مستحکم نہیں کیا جائیگا ، فرزانہ راجہ

اتوار 11 جنوری 2009 20:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2008ء) بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انچارج فرزانہ راجہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کو غیر مستحکم نہیں کیا جائیگا جبکہ وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

(جاری ہے)

لاہور میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مستحق لوگوں کو اکتوبر سے انکم سپورٹ ملے گی، جبکہ اس سال پینتیس لاکھ خاندانوں کو چونتیس ارب روپے دئے جارہے ہیں جبکہ آئندہ سال مزید ستر لاکھ خاندانوں کو شامل کیا جائےگا۔

متعلقہ عنوان :