چیئرمین پی سی بی نے فاسٹ باؤلر عبد الرؤف کو سی کیٹگری سنٹرل کنٹریکٹ دینے کی منظوری دے دی

اتوار 11 جنوری 2009 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2008ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے فاسٹ باؤلر عبد الرؤف کو سی کیٹگری سنٹرل کنٹریکٹ دینے کی منظوری دی ہے اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ قومی سلیکش کمیٹی کے چیئرمین عبد القادر نے فاسٹ باؤلر عبد الرؤف کو سی کیٹگری میں سنٹرل کنٹریکٹ دینے کی سفارش کی تھی جسے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ نے منظور کر لیا۔