فلم قسمت کنکشن کا اسکرپٹ ’ آسکر لابرئیری ‘کیلئے منتخب

اتوار 11 جنوری 2009 19:36

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2008ء) بھارتی اداکار شاہد کپور اور ودیا بالان کی فلم ’ قسمت کنکشن ‘ تو بھارت میں بزنس نہ کرسکی لیکن اب اس فلم کو یہ اعزاز ملا ہے کہ اس کا اسکرپٹ ’ آسکر لابرئیری ‘ کے لیے منتخب کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق آسکر لابرئیری کے اسکرپٹ ڈپارٹمنٹ نے اب شاہد کپور اور ودیا بالان کی فلم ’ قسمت کنکشن ‘ کو لابرئیری کے لیے منتخب کرلیا ہے ۔ لابرئیری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ جاندار ہے ۔ جو کہ ایسے طالب علم اور فلم میکرز کے لیے مفید ثابت ہوگا جو کہ فلم سازی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس لیے قسمت کنکشن کے اسکرپٹ کو آسکر لابرئیری میں شامل کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :