دبئی میں محمد آصف کے داخلے پر پابندی عائد

اتوار 11 جنوری 2009 17:04

دبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009)دبئی حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد آصف پر منشیات رکھنے کا جرم ثابت ہو چکا ہے اور وہ دوبارہ کبھی دبئی میں داخل نہیں ہو سکتے۔ دبئی حکام کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق محمد آصف دورہ بھارت کے بعد یکم جون دو ہزار آٹھ کو براستہ دبئی وطن واپس جا رہے تھے دبئی ایئرپورٹ پر ایک کسٹم انسپکٹر نے ان کی تلاشی لی تو ان کے پرس سے سیاہ رنگ کا مواد برآمد ہوا جس کے بارے میں محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ توانائی میں اضافے کے لئے استعمال کرتے ہیں تاہم لیبارٹری رپورٹ کے مطابق محمد آصف سے برآمد ہونے والا مواد افیون تھا اور اس کی مقدار صفر اعشاریہ دو چار گرام تھی۔

دبئی کے قانون کے مطابق افیون ان منشیات میں شامل ہے جس کا خریدنا اور رکھنا قابل سزا ہے۔

(جاری ہے)

پبلک پراسیکیوشن ڈپٹی پرذیڈنٹ محمد احمد راشد النعیمی کے جارہ کردہ اور اٹارنی جنرل کے منظور کردہ حکم میں محمد آصف کو ڈی پورٹ کرنے اور ان کے یو اے ای میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفتیش کے دوران محمد آصف نے اس بات کا اقرار کیا کہ وہ برآمد ہونے والے مواد کو توانائی میں اضافے اور بلڈ پریشر کم کرنے کے لئے دودھ کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق دوران تفتیش محمد آصف نے صھت جرم سے انکار کیا اور کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ مواد منشیات کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں اور آیا اس پر دبئی میں پابندی ہے یا نہیں۔