کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں بارش برفباری اور سرد ہواؤں کا سلسلہ شروع

اتوار 11 جنوری 2009 16:10

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009 ) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں اتوار کی صبح سے بارش برفباری اور سرد ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا محکمہ موسمیات کے مطابق سردی آئندہ دو روز تک جاری رہے گی اتوار کے روز قلات چمن اور زیارت میں برفباری پڑھی ہے سب سے زیادہ سردی قلات اور زیارت میں ریکارڈ کی گئی ہے کوئٹہ میں اتوار کے روز وقفے وقفے سے بارش اور سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا اتوار کے روز چھٹی کے باوجود لوگوں نے زیادہ تر وقت ہنہ اوڑک ہنہ جیل میں گزارا کئی صوبائی وزراء بھی اپنی فیملی سمیت ہنہ اوڑک اور ہنہ جیل گئے کوئٹہ میں بارش سے کئی علاقوں میں ندی نالوں کا منظر پیش کررہا تھا اور خاص طور پر جناح روڈ پرنس روڈ امداد چوک میکانگی روڈ پر گندے نالیوں کا پانی سڑکوں پر آنے سے پیدل چلنے والے لوگوں کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔