آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ میں دوسرا ٹونٹی 20 میچ منگل کو ہوگا

اتوار 11 جنوری 2009 15:31

برسبین(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے دومیان دوسرا ٹونٹی 20 کرکٹ میچ منگل کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز سولہ جنوری سے شروع ہوگی اور پہلا ایک روزہ میچ سولہ جنوری کو میلبورن ، دوسرا اٹھارہ جنوری کو ہوبارٹ، تیسرا تئیس جنوری کو سڈنی، چوتھا چھبیس جنوری کو ایڈیلیڈ جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ تیس جنوری کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل مہمان ٹیم جنوبی افریقہ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز دوایک سے جیتی تھی۔`