بلوچستان ، ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیاگیا

اتوار 11 جنوری 2009 15:11

ڈیرہ بگٹی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009 ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں شر پسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ڈیرہ بگٹی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے نجی ٹی وی کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی ٹاؤن میں چوبیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں پائپ لائن میںآ گ لگ گئی۔تاہم او جی ڈی سی ایل کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔دھماکے کے نتیجے میں پیر کوہ گیس فیلڈ سے سوئی پیوریفیکیشن پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :