اپنی فلموں سے جذباتی تعلق رکھتا ہوں ،عامر خان

اتوار 11 جنوری 2009 14:56

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009 ) بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی اپنی فلموں سے جذباتی وابستگی ہوتی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم کی تیاری میں جذباتی حد تک ڈوب جاتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ جب کبھی بھی ان کو اپنی فلم کی کامیابی میں ناکامی ہوجاتی ہے تو وہ اسکی پوری ذمے داری نہ صرف قبول کرتے ہیں بلکہ اس سے سبق بھی سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر عامر نے یہ شکوہ بھی کیا کہ ان کو یہ قطعی پسند نہیں ہے کہ میڈیا انکی اور شاہ رخ کے درمیان رقابت کا تلخ طریقے سے اظہار کرتا ہے ۔عامر کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں انکی شاہ رخ کے ساتھ مسابقت ضرورہے لیکن جنگ نہیں ہے ۔اپنی نئی ریلیز ہونے والے فلم گھا جنی کی کامیابی سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسکے لئے وہ شائقین کے شکرگزار ہیں ۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں فلم گھا جنی نے اب تک ایک ارب ستر کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :