فلسطینیوں کا قتل عام امریکی ایما پرہو رہا ہے، اسرائیل کو امریکا کی حمایت حاصل ہے،ہوگو شاویز

اتوار 11 جنوری 2009 14:55

کراکس (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009 ) ونیزویلا کے صدر ہوگو شاویزنے کہاہے کہ اسرائیل امریکہ کا بازو قاتل ہے اور فلسطینیوں کا قتل عام امریکی ایما پر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ہو گو شاہویز نے گزشتہ روزونیزویلا میں جنگ سے متاثرہ فلسیطنیوں کو امدادی سامان بھجوانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب دیکھنا یہ ہے کہ نومنتخب امریکی صدر بارک اوباما حلف اٹھانے کے بعدفلسطین کے بحران کوحل کرسکتے ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کاغزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام امریکی ایما پر ہورہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت بند کرانے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری صرف اور صرف اس لیے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے کہ اسرائیل کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔