بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ،وزیر اعظم گیلانی

اتوار 11 جنوری 2009 13:34

سکھر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین11جنوری2009) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ،ملزمان کیخلاف اپنے قوانین کے تحت کارروائی کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے کیڈٹ کالج پنوں عاقل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاع کے لئے نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہئے اور ان کا ایک بڑا کردار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک ہے تو آپ ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر انہوں نے کالج کے افتتاح پر عوام کو مبارک باد بھی پیش کی ۔ممبئی حملوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف اپنے قوانین کے تحت کارروائی کریں گے ۔انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ملکی سرزمین دہشت گردوں کو کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنے نہیں دی جائے گی ۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو ایک اعلیٰ پائے کی لیڈر تھیں ،انکی شہادت سے ہونے والا خلاء پر نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ اپنے منشور پر ہر حال میں عمل کریں گے ،ہمیں حکومت مشکل حالات میں ملی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے عوام کی پسماندگی کو دور کرناچاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :