غزہ میںاسرائیلی جارجیت سولہویں روزبھی جاری، مزید دس فلسطینی شہید

اتوار 11 جنوری 2009 13:31

غزہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009) غزہ میں اسرائیلی جارجیت سولہویں روز بھی جاری ہے اور تازہ ترین اسرائیلی کارروائیوں میں مزید دس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد شہداء کی تعداد آٹھ سے پچپن سے تجاوز کرگئی ہے ،اسرائیلی فوج نے غزہ آپریشن کے تیسرے مرحلے کی تیاری مکمل کرلی۔خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غز ہ کے جنوبی مغربی علاقے میں حملہ کرکے دس فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے ۔

جس کے بعد ستائیس دسمبر سے شروع ہونے والے اس اسرائیلی آپریشن میں شہادت پانے والے فلسطینیوں کی تعداد آٹھ سو پچپن سے تجاوز کرگئی ہے ۔ہسپتال کے حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج آپریشن میں فاسفورس بم استعمال کررہی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ہیلی کاپٹروں سے پمفلیٹس پھینکیں ہیں جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ وہ مزید بڑے حملے کیلئے تیار رہیں ۔

(جاری ہے)

پمفلیٹس میں غزہ میں رہائش پذیر فلسطینیوں سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ حماس کی حمایت اور معاونت ترک کردیں کیونکہ اسرائیلی فوج عوام کیخلاف نہیں ہے بلکہ وہ حماس اور دہشتگردوں کیخلاف ہے ۔ خبررساں ادارے نے اسرائیل کے محکمہ دفاع کے حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں تیسرے مرحلے کی کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے اور حکومت سے منظوری کے بعد غزہ میں آپریشن کے تیسرامرحلے کا آغاز کردیا جائے گا۔ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ اسرائیل نے غزہ آپریشن کے چوتھے مرحلے کا منصوبہ بھی تیار کیا ہوا ہے جس کے تحت غزہ پر مکمل قبضہ کرکے وہاں پر حماس کا کنٹرول ختم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :