لندن ، شہزادہ ہیری پر پاکستانی اور عرب قوم کے خلاف نازیبا اور نسل پرستی پر مبنی ریمارکس کا الزام

اتوار 11 جنوری 2009 12:23

لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009 ) ایک برطانوی اخبار نے ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں شہزادہ ہیری کو مبینہ طور پر پاکستانی اور عرب قوم کے خلاف نازیبا اور نسل پرستی پر مبنی ریمارکس دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پرنس ہیری نے نازیبا الفاظ پر معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی فوج میں لیفٹیننٹ کے طور پر خدمات انجام دینے والے شہزادہ ہیری نے مبینہ طور پر یہ ریمارکس 2006 میں سائپرس میں فوجی مشقوں کیلئے جانے سے پہلے ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاوٴنج میں دیے۔

جہاں وہ دیگر فوجی ساتھیوں کے سفر سے پہلے سستارہے تھے۔ واضح رہے کہ اخبار کے مطابق فوٹیج میں ہیری نے اپنے ایک ساتھی کو \'\'Our Little Paki Friend \'\'کہہ کر مخاطب کیا۔ پاکی۔مغربی ملکوں میں پاکستانیوں کیلئے ہتک کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ہیری نے عربوں کی تذلیل بھی کی۔

متعلقہ عنوان :