جوہری اثاثوں کی حفاظت کیلئے تمام اقدامات کرلئے، دفتر خارجہ

اتوار 11 جنوری 2009 12:16

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے جوہر ی اثاثوں کی حفاظت کے لئے تما م ضرورت اقدامات کرلئے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والے مضمون کو من گھڑت اور حقائق کے منا فی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان گہرے دوستانہ روابط ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہر ی قوت ہے اور جوہری اثاثوں کی حفاظت کے لئے تما م ضروری اقداما ت کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تخفیف اسلحہ کے لئے عالمی بر داری کے ساتھ مل کام کر نے کے لئے تیا رہے ۔ترجما ن کاکہنا تھاکہ پاکستان بر ابر ی کی سطح پراور بلا تفریق امریکا اور دیگر جوہر ی طاقتوں کے ساتھ دوطر فہ اعتماد کو بڑھانے کے لئے تباہی پھیلا نے والے ہتھیا روں اور جوہر ی اسلحہ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کا م کر نے کو تیا رہے۔

متعلقہ عنوان :