ہنگو:تین رو ز سے جای لڑائی میں 38ہلاک،45زخمی

اتوار 11 جنوری 2009 12:10

ہنگو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009) دو گروہوں کے درمیان تین روز سے جاری لڑائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اڑتیس ہوگئی ہے۔جبکہ پینتالیس افراد زخمی ہیں۔دوسری جانب حکومت نے قیام امن کے لئے عمائدین کا جرگہ آج طلب کیا ہے۔زرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔سرکاری زرائع نے تیسرے روزچھ افرادکی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات دونوں گروہوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں راکٹ ،مارٹر گولوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ تین روز سے جاری جھڑپوں کی وجہ سے علاقے کے مکینوں میںخوف و ہراس پایا جاتا ہے۔جبکہ چھ روز سے مارکٹیں بند رہنے کے باعث اشیاءخوردنوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ڈی سی او ہنگو مجیب الرحمٰن نےبتایا کہ علاقے میںفائر بندی کے سلسلے میں آج علمائے اکرام،ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی،سینیٹرز اور عمائدین کا ہنگامی جرگہ طلب کرلیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ علاقے میں کرفیو نافذ کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :