مہمند ایجنسی،45عسکریت پسند اور6 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

اتوار 11 جنوری 2009 12:10

مہمند ایجنسی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009) مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں پنتالیس عسکریت پسندجاں بحق ہوگئے ہیں ۔ مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد کی جانب سے گزشتہ رات غیرملکیوں سمیت 6سو شدت پسندوں نے ایف سی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے پنتالیس عسکریت پسندوں کوجاں بحق اور متعدد کو زخمی کردیا ۔کارروائی میں چھ سیکورٹی اہلکار بھی اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جبکہ سات زخمی ہیں ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں کچھ غیر ملکی بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔جن کو نامعلوم مقام پر تفتیش کیلئے منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :