بلو چستان حکومت نے پاک فضائیہ کو دی گئی ستر ہزار ایکٹر اراضی کی الا ٹمنٹ منسوخ کردی

ہفتہ 10 جنوری 2009 23:26

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2009ء) بلو چستان حکومت نے پاک فضائیہ کو دی گئی ستر ہزار ایکٹر اراضی کی الا ٹمنٹ منسوخ کردی اور ضلع کمشنری نظام کی بحالی کے لئے وفاق سے سفارش کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعلیٰ نو اب اسلم رئیسائی کی زیر صدارت بلوچستان کا بینہ کے اجلا س میں صوبے کو سر سبز بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غو رکے بعد ضلع لسبیلہ میں ہنگو ل کے مقام پر بڑے ڈیم کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ۔

جس کے لئے ایک لا کھ ایکٹر اراضی درکار ہوگی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مقصد کے لئے پی اے ایف کودی گئی ستر ہزار ایکٹر اراضی کی الا ٹمنٹ منسوخ کر دی جا ئے ۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیاکہ ضلع کی سطح پر مجسٹر یٹسی نظام کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت سے سفارش کی جا ئے۔اجلا س میں ضلعی حکومتوں اورلوکل کو نسلز کے حسابا ت کا آڈٹ کر انے اور گر یڈسترہ کے افسران کے تقرروتبادلوں پر پابند ی اٹھا نے کا بھی فیصلہ کیاگیا ۔

پی اے ایف کو اراضی سا بق وزیراعلیٰ جام یوسف نے الا ٹ کی تھی اور بلو چستان اسمبلی کے موجو د ہ اسپیکر اسلم بھو تانی اس کے سخت مخالف تھے ۔دوسری طر ف قانو نماہر یں کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دفاعی مقاصد کے لئے ملک کے کسی بھی حصے میں اراضی حاصل کرسکتی ہے اور الا ٹمنٹ منسوخ نہیں ہوسکتی ۔

متعلقہ عنوان :