پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے،ترجمان دفتر خارجہ

ہفتہ 10 جنوری 2009 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2009ء) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے متعلق نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر حقائق کے منافی اور افسوسناک ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں جاری ہونے والے دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کررکھے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایٹمی عدم پھیلاوٴ اور ایٹمی اسلحہ کے خاتمے کیلئے امریکہ سمیت دیگر ایٹمی طاقتوں کے ساتھ اعتماد سازی کے فروغ اور قریبی تعاون کیلئے تیار ہے لیکن یہ عمل مساوی اور غیر امتیازی بنیادوں پر ہونا چاہیے ۔