بھارت نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو اس کا فائدہ دہشتگردوں کو پہنچے گا،صدرزرداری

ہفتہ 10 جنوری 2009 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری۔2009ء) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو اس کا فائدہ دہشتگردوں کو پہنچے گا ۔ ایوان صدر اسلام آباد میں غیر مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں صدر مملکت نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی صورت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہوگی اور خطہ عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے بھارت کو الزام تراشی کے بجائے پاکستان کی تجاویز کا مثبت جواب دینا ہوگا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے کیلئے چین امریکہ برطانیہ سمیت دوست ممالک نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔عشائیے میں بھارت کے ہائی کمشنر ستیا برتاپال نے بھی شرکت کی ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر نے صدر مملکت سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ یا کشیدگی بڑھانے کے حق میں نہیں ہے بلکہ بھارتی حکومت کی خواہش ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے کرداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ۔

متعلقہ عنوان :