عالمی برادری پاکستان کی مشکلات کم کرے، وزیرخارجہ

ہفتہ 10 جنوری 2009 20:45

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10جنوری2009) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کی مشکلات کم کرنے میں تعاون کرے ۔ اسلام آباد میں کینیڈا کے وزیر امیگریشن وشہریت جیسن کینی اور برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے وفد سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے لیکن اس جنگ میں پاکستان کی مشکلات اور زمینی حقائق کا احساس کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں متاثر ہورہی ہیں ۔ کینیڈا کے وزیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے جبکہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں کو روکنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کا مقابلہ سب کو مل کر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :