مسلم لیگ (ن) پاکستان کو حقیقی جمہوریت کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنا کردار اور جدوجہد جاری رکھے گی،نواز شریف کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 10 جنوری 2009 19:59
(جاری ہے)
پاکستان میں جمہوریت ابھی تک مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی کیونکہ ابھی تک مشرف دور کی عدلیہ ، قانون اور پالیسیوں موجود ہیں۔
مسلم لیگ (ن) پاکستان کو حقیقی جمہوریت کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنا کردار اور جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سماجی انصاف پر مبنی اقتصادی نظام اور قانون کی حکمرانی پر مبنی عادلانہ نظام کے بغیر ہم نہ تو ترقی کر سکتے ہیں اور نہ ہی جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کر سکتے ہیں۔ میثاق جمہوریت پاکستان کو حقیقی جمہوریت اور سماجی انصاف کے ایجنڈے پر گامزن کرنے کیلئے تاریخی دستاویز ہے جس پر میں نے محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کے ساتھ ملکر دستخط کیے تھے اور پاکستان کے سیاسی نظام کو میثاق جمہوریت کی روشنی میں ڈھالنا ہمارا مشترکہ خواب تھا۔ ہمیں امید ہے کہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی قیادت کے ساتھ ملکر ہم مشترکہ طور پر 17 ویں ترمیم کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اس کے خاتمے پر تمام جمہوری قوتوں کا اتفاق ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی قومی یہ حق رکھتی ہے کہ وہ دنیا کے سامنے کامیاب جمہوریت کا نمونہ پیش کر سکے مگر پاکستان میں غیر جمہوری قوتوں نے اس خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی اصولی جدوجہد کی وجہ سے آج اسے ملک کی مقبول ترین جماعت بننے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ یہ کامیابی ان لاکھوں کارکنوں کی مرہون منت ہے جنہوں نے آمریت کے سامنے جھکنے سے انکار کیا اور اصولوں اور اپنی جماعت کی وابستگی کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف حکومت کی مسلم لیگ (ن) کے خلاف پالیسیوں نے پارٹی کو گزشتہ انتخاب میں برابری کے مواقع فراہم نہیں کیے جس کی وجہ سے پارٹی کی کارکردگی چھوٹے صوبوں میں مثالی نہیں رہی لیکن مسلم لیگ ن کو تمام صوبوں میں مقبولیت حاصل ہے اور اس مقصد کیلئے جہاں تنظیمی کمزوری موجود ہے اسے فوری طور پر دور کیاجائے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رکن سازی اور تنظیم سازی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور ان تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دی گئی جو 22 جنوری کو پارٹی کی رکن سازی اور تنظیم سازی کے حوالے سے پلان آف ایکشن مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ اجلاس میں شہباز شریف، اقبال ظفر جھگڑا، سرتاج عزیز، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، میاں جاوید لطیف، راناثناء اللہ، حمزہ شہباز، راجہ افضل، سردار ذوالفقار کھوسہ، راجہ اشفاق سرور، مخدوم شاہ نواز اور دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 22 جنوری کو اسلام آباد میں صبح 10 بجے طلب کیاگیا ہے جس میں پارٹی کی رکن سازی کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.