کینیڈا کے وزیر شہریت کی رحمان ملک سے ملاقا ت، دہشتگردی کے خلاف جنگ اوردیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

ہفتہ 10 جنوری 2009 19:52

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10جنوری2009 ) پاکستان اور کینیڈا نے دہشتگردی اوردیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ، پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے کینیڈا کے وزیر شہریت ونقل مکانی جیسن کینی نے ہفتہ کو یہاں وزیراعظم کے مشیر داخلہ اے رحمن ملک سے ملاقات کی اور ان سے دو طرفہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا ، مشیر داخلہ نے انہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور دہشتگردوں کے خلاف اقدامات کے بارے میں بتایا اور کہاکہ پاکستان پورے عزم کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہاہے ، کینیڈین وزیر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بہتر ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :