برطانیہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے فعال کردار اداکرے،چوہدری نثار کی برطانوی وفد سے گفتگو

ہفتہ 10 جنوری 2009 19:52

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10جنوری2009 ) قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ برطانیہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے فعال کردار اداکرے ۔ پاکستان میں جمہوریت ٹرانزیشن کے مرحلے سے گزر رہی ہے ۔ جسے دوست ممالک کی حمایت کی ضرورت ہے۔ کسی بھی قوم کے استحکام اور ترقی کیلئے مضبوط جمہوری ادارے اور آزاد عدلیہ ناگزیرہیں ۔

ہفتہ کو یہاں برطانوی پارلیمنٹ کے چار رکنی وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر اور اقتصادی طورپر مستحکم بنانے کیلئے اداروں کا استحکام ضروری ہے ، عالمی برادری پاکستان پر الزامات کی بجائے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے تعاون کرے ، موجودہ بحرا ن میں عالمی برادری کی سفارتی اور اقتصادی حمایت ناگزیر ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں کے ارکان کے درمیان قریبی رابطہ ہونا چاہئے تاکہ وہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں ، انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل فورم کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اس سے پاکستان کاوقار بلند کرنے میں مدد ملے گی اوردنیا کی پاکستان اور اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں دورکی جاسکیں گی ۔

(جاری ہے)

برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔