قومی ہاکی چمپئن شپ ‘ٹیم کے ٹرائلز 16اور17جنوری کو ہونگے

ہفتہ 10 جنوری 2009 19:44

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10جنوری2009 ) 56ویں قومی ہاکی چیمپین شپ کے لئے پنجاب ہاکی ٹیم کے ٹرائلز 16اور17جنوری کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے ٹرائلز کی نگرانی کے لئے میاں زاہد اقبال کی سربراہی میں6رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں زاہد توقیر، اسد لودھی، رانا شاکر اور منصور الحق بھٹہ شامل ہوں گے۔ ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16اور17جنوری کو صبح گیارہ بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آئیں۔

متعلقہ عنوان :