پنک پینتھرٹوکا پریمئیر چار فروری کو ہو گا،ایشوریا رائے اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کریں گی

ہفتہ 10 جنوری 2009 15:47

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10جنوری2009 ) ہالی ووڈ ” پنک پینتھرٹو“ کا پریمئیر چار فروری کو نیور یارک میں ہو گا جس میں ایشوریا رائے ابھیشک اور امیتابھ کے ساتھ شرکت کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ” پینتھر ٹو میں جاسوس کا کردار ادا کیا ہے جو میرے لئے ایک خوشگوار تجربہ تھا ۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کے اداکاروں کے ساتھ کام کر کے بہت لطف اٹھایا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پک پینتھر ٹو ناظرین کی توقعات پر پورا اترے گی ۔انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ہالی ووڈ میں کام کرنے کیلئے بہت سی فلموں کی آفرز ہیں تاہم مصروفیات کے باعث وہ ہالی ووڈ کو وقت نہیں دے پا رہی ہیں ۔ایشوریا نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ فلم کی افتتاحی تقریب میں میرے شوہر اور سسر میرے ساتھ ہوں گے ۔