فلم ”پھول اور کانٹے “میں اداکارہ عظمیٰ اور الیاس چوہدری پر گانا عکسبند کیا گیا

ہفتہ 10 جنوری 2009 14:23

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10جنوری 2009 ء ) فلمساز اشفاق چوہدری اور ہدایتکار جاوید گوندل کی فلم ”پھول اور کانٹے “میں نئی اداکارہ عظمیٰ اور الیاس چوہدری پر گزشتہ روز ایک گانا عکسبند کیا گیا ۔

(جاری ہے)

”پھول اور کانٹے “میں ثناء ‘نادیہ علی ‘شفقت چیمہ کے علاوہ نئے اداکار وں نے کام کیا ہے ۔ فلمساز اشفاق چوہدری نے بتایا کہ میری یہ فلم عام ڈگر سے ہٹ کر بنائی جا رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ شائقین کو ضرور پسند آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :