نیوزی لینڈ اور ویسٹ کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم

ہفتہ 10 جنوری 2009 12:33

آکلينڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10جنوری 2009 ء) نيوزی لينڈ اور ويسٹ انڈيز کے درميان چوتھا ون ڈے انٹرنيشنل بارش کی وجہ سے نامکمل رہا، چار ميچوں کے بعد دونوں ٹيموں نے ايک ايک ميچ جيتا ہے۔ دو ميچ بارش کی وجہ سے غير نتيجہ کن رہے۔

(جاری ہے)

نيوزی ليند نےمارٹن گپٹل کے ايک سو بائيس اور روس ٹيلر کے پچھتر رنز کی بدولت چار وکٹوں پر دو سو پچھتر رنز بنائے۔گپٹل نے اپنے ون ڈےڈيبيو پر سنچری اسکورکی ۔ جواب ميں ويسٹ انڈيز نے بغير نقصان کے چونسٹھ رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے ميچ ختم کرنا پڑا۔ سيريز کا آخری ميچ تيرہ جنوری کو نيپيئر ميں کھيلا جائيگا۔