گوہاٹی میں بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک، پانچ زخمی

جمعہ 9 جنوری 2009 20:34

گوہاٹی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جنوری2009) بھارتی ریاست آ سام کے شہر گوہاٹی میں بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔ گوہاٹی میں میڈیا سے گفتگو میں آسام پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دھماکہ ملیگاوں کے مصروف بازار میں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو گوہاٹی کے ریلوے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ ابھی تک کسی بھی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبل نہیں کی۔ گذشتہ کئی ماہ سے آسام بم دھماکوں کی زد میں ہے۔ نئے سال کی تقریب کے دوران بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :