چینی وفد کی مشیر داخلہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 9 جنوری 2009 20:12

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جنوری2009 ) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اے رحمان ملک سے چین کے ایک وفد نے پاکستان میں چین کے سفیر لوزوائی کی قیادت میں جمعہ کو مشیر داخلہ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے جو وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ پاکستان اس دوستی کو مزید مضبوط، مستحکم اور پائیدار بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ قبل ازیں چین کے سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں جس کو مستقبل میں مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے ملک کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی تعریفہ کی۔