جماعت الدعوة پر پابندی اور متعدد ملزموں کی گرفتاری کےباوجود پاکستان سے مزید اقدامات کی توقع ہے۔ امریکی وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ بائوچر۔ جبکہ بھارت میں امریکی سفیر ڈیوڈ سی ملفورڈ نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے ذمے داروں کو قرارواقعی سزاملنی چاہیئے۔

جمعہ 9 جنوری 2009 18:57

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جنوری2009) امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رچرڈ بائوچر نے کہا ہے کہ جماعت الدعوة پر پابندی اور متعدد ملزموں کی گرفتاری کےباوجود پاکستان سے مزید اقدامات کی توقع ہے۔جبکہ بھارت میں امریکی میں سفیر ڈیوڈ سی ملفورڈ نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

ممبئی میں میڈیا سے گفتگو میں رچرڈ بائوچر نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی معلومات کے تحت ممبئی حملوں کی تحقیقات کرے۔۔ دوسری جانب بھارت میں امریکی سفیر ڈیوڈ سی میلفورڈ نے نئی دہلی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکہ بغیر کسی ثبوت کے کسی فریق پر الزام نہیں لگانا چاہتا۔ میلفورڈ نے کہا کہ امریکہ بغیر کسی وقفے کے دہشت گردی کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔ اور اسکی خواہش ہے ممبئی حملے کے ذمے داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔