سنجے دت نے سیاست کا رخ کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 9 جنوری 2009 18:00

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جنوری2009)منا بھائی کے کردار میں لوگوں کے مسائل حل کرنے والے سنجے دت اب حقیقی زندگی میں بھارتی سیاست میں حصہ لینے والے ہیں۔

(جاری ہے)

سنجے دت کے قریبی ذرائع نے اس جانب اشارہ کیا ہے کہ بالی وڈ اسٹار اب اگلے لوک سبھا کے انتخابات میں لکھنو سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔ سماج وادی پارٹی کے سکریٹری امر سنگھ کا کہنا ہے کہ اگر سنجے دت کو ان کے سابق مقدمات کی بنا پر انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا تو پارٹی سپریم کورٹ یا پھر الیکشن کمیشن سے رجو ع کرے گی ۔ سنجے دت اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے جہاں سے سابق بھارتی وزیرا عظم اٹل بہاری واجپائی منتخب ہوئے تھے