فرح حمید ڈوگر کیس سے متعلق اسلام آباد میں ہائیکورٹ میں جواب داخل

جمعہ 9 جنوری 2009 17:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2009ء) وفاقی تعلیمی بورڈ کے سابق چیرمین شریف شمشادنے فرح حمید ڈوگر کیس سے متعلق اسلام آباد میں ہائیکورٹ میں جواب داخل کردیا ہے ۔جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فرح حمید ڈوگر کے نمبروں میں قواعد کے تحت اضافہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے قوانین کے تحت امتحانی پرچوں کی دوبارہ مارکنگ کی جاسکتی ہے ۔جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف ایس سی پارٹ ٹو کے 1093طلبہ نے ری چیکنگ کی درخواست دی ۔جس میں سے صرف فرح حمید ڈوگر کے نمبروں میں اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ 200طلبہ کے نمبروں میں اضافہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :