پاک بھارت کشیدگی بڑھنے سے دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر ہوسکتی ہے ،، خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے ۔ صدر زرداری

جمعہ 9 جنوری 2009 16:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2009ء) نو منتخب امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے صدر آصف علی زرداری نے سے ملاقات کی ۔ملاقات میں صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے سے دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر ہوسکتی ہے ، خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اپنا ٹھوس کردار ادا کرے ، پاکستان انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وسیع البنیاد کثیرالجہتی پالیسی پر گامزن ہے ، اور بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے ، صدر نے واضح کیا کہ پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔

اس موقع پر جوزف بائیڈن نے کہا کہ وہ ہلال پاکستان کا اعزاز عطا کرنے پرپاکستانی عوام اور حکومت کے شکرگذار ہیں