ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یوم عاشورہ نہایت مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا

جمعہ 9 جنوری 2009 14:41

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09جنوری2009 ) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یوم عاشورہ نہایت مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا کوئٹہ میں سب سے بڑا ماتمی جلوس علمدار روڈ سے صبح نو بجے برآمد ہوا جس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید اشرف زیدی امن کمیٹی کے ممبران سٹی ناظم مقبول احمد لہڑی انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ سیکرٹری اطلاعات اللہ داد ترین علامہ شیخ نجفی علامہ اسدی اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے جلوس کی قیادت کی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے اور ہیلی کاپٹروں اور کلوز سرکٹ کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جارہی تھی دس ہزار سے زیادہ سیکورٹی فورسز کے نوجوانوں نے سیکورٹی کے فرائض انجام دئیے وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے جلوس کے لیے بنائے گئے خصوصی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور پولیس کے اعلی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی کوئٹہ شہر میں امن وامان کے حوالے سے اسی طرح اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے اندرون بلوچستان سے بھی ملنے والی اطلاع کے مطابق دسویں محرم الحرام نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی ہزارہ ٹاؤن اور مچھ سے بھی کئی جلوس خصوصی سیکورٹی فورسز کی حفاظت میں کوئٹہ آئے اور علمدار روڈ سے نکالے جانے والے بڑے جلوس میں شامل ہو گئے جلوس کے شرکاء نے میزان چوک پر ظہر کی نماز ادا کی اور یوم عاشورہ کے حوالے سے مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :