سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کا دورہ کرے گی ،پی سی بی نے منظوری دیدی

جمعہ 9 جنوری 2009 13:23

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09جنوری 2009 ء) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کی سری لنکن کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے منظوری دیدی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پہلے مرحلے میں تین ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ کھیلنے کے لئے ۱۸ جنوری کو پاکستان آئے گی وہ پہلا ون ڈے میچ کرکراچی میں ۲۱ جنوری کو دوسرا ون ڈے میچ ۲۴ جنوری کو لاہور میں اور تیسرا ون ڈے میچ ۲۷ جنوری کو فیصل آباد میں کھیلے گی اور اسکے بعد سری لنکا کی ٹیم ۱۴ فروری کو پھر پاکستان آئے گی اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ افیسر سلیم الطاف نے سری لنکا کے دورہ کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ سری لنکاکی ٹیم دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی میں دو ٹیسٹ کھیلے گی جن کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا زرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکاکی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ون ڈے میچوں کے بعد ٹیسٹ میچوں کے لئے جو دو ہفتے کا گیپ لے رہی ہے وہ اس گیپ میں انڈیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنا چاہتی ہے سری لنکن کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ ان کے زہن میں پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ میچوں کے دوران گیپ میں انڈیا کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنا ہے لیکن انڈیا کے خلاف سیریز ابھی تک فائنل نہ ہویٴ ہے ۔