نارتھ کراچی میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی کاواقعہ ایک بڑا سانحہ ہے ،الطاف حسین

جمعہ 9 جنوری 2009 13:20

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09جنوری 2009 ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نارتھ کراچی میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے سانحہ میں متعددافرادکے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ یہ واقعہ ایک بڑاسانحہ ہے جس میں کئی بچوں اورخواتین سمیت متعددافرادجاں بحق ہوگئے جس پر جتنابھی افسوس کیاجائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکوجنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔ انہوں نے حادثے کے زخمیوں سے بھی دلی ہمدردی کااظہارکیا۔ انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داران اورحق پرست نمائندوں سے کہاکہ اس سانحہ کے متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیاکہ سانحہ کے متاثرین کے نقصانات کاازالہ کیاجائے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی اس سانحہ پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے اوراس سانحہ میں متعددافرادکے جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیاہے۔