بلال کالونی میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی و دیگر نے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا

جمعہ 9 جنوری 2009 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09جنوری 2009 ء) نارتھ کراچی کے علاقے بلال کالونی میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی معین خان، عبدالوسیم،خواجہ اظہار الحسن ، صوبائی وزیرصنعت روٴف صدیقی، نیوکراچی کے حق پرست ٹاوٴن ناظم اخترحسین، نائب ناظم ذوالفقار،لیاقت آباد کے ٹاوٴن ناظم اسامہ قادری ،نیوکراچی کے حق پرست یوسی ناظمین، نائب ناظمین، ایم کیوایم نارتھ کراچی کے سیکٹرکمیٹی کے ارکان، یونٹ انچارجزاورایم کیوایم کے کارکنان موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ملکرامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نے آتشزدگی سے متاثرہ جھونپڑیوں سے خواتین اوربچوں سمیت کئی افرادکوبحفاظت نکالا اور عارضی پناہ کیلئے انہیں ایم کیوایم کے علاقائی یونٹ آفس میں منتقل کیا۔ اسکے علاوہ آتشزدگی سے جھلسنے والوں کو خدمت خلق فاوٴنڈیشن کی ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہیداسپتال پہنچایا ۔ ایم کیوایم کے صوبائی وزراء روٴف صدیقی، ڈاکٹرصغیراحمد،لیاقت آبادکے ٹاوٴن ناظم اسامہ قادری اوردیگر ذمہ داران نے عباسی شہیداسپتال پہنچ کرجھلس جانے والوں کی عیادت کی۔