حکومت ہلاک افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیگی، روٴ ف صدیقی

جمعہ 9 جنوری 2009 13:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09جنوری 2009 ء) صوبائی وزیر صنعت روٴ ف صدیقی نے نارتھ کراچی میں آتشزدگی کی جگہ کا دورہ کیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دے گی اور ہلاک شدگان کی تجہیزوتکفین کے اخراجات حکومت برداشت کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :