ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے،شازیہ مری

جمعہ 9 جنوری 2009 13:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09جنوری 2009 ء) صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے نارتھ کراچی کی جھونپڑیوں میں آتشزدگی کے باعث درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے سانحات سے نمٹنے کے لیے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حوالے سے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کچی آبادیوں کو پکا کرنیکی منصوبہ بندی کررہی ہے اور تجاوزات کے خلاف اقدامات روکنے میں سندھ حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر کی دیگر کچی آبادیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :