اوباما بھی کومک سریز اسپائڈر مین کی کہانی میں شامل

جمعہ 9 جنوری 2009 12:42

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09جنوری 2009 ء) امریکہ کے نو منتخب صدر براک حسین اوبامہ کو کومک سیریز ’ اسپائڈر مین ‘ کی ایک کہانی میں شامل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ سے جاری ہونے والے ہفت روزہ کومک بک سیریز ’ اسپائڈر مین “ کی چھ صفحات کی کہانی میں اب نومنتخب امریکی صدر براک حسین اوبامہ بھی نظر آئیں گے۔اس کہانی میں اوبامہ اس وقت شامل ہوں گے جب اوباما اور اسپائدر میں ایک اہم ملاقات کریں گے ، ملاقات میں اوباما اسپائڈر میں کو ایک بہت ہی اہم اسائمنٹ د یں گے ،جسے پورا کرنے کے لئے اسپائڈر مین اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔