میران شاہ میں جاسوسی کے الزام میں مزید دوافراد کو قتل کر دیاگیا

بدھ 7 جنوری 2009 20:04

� �یران شاہو میران شاہ میں جاسوسی کے الزام میں مزید دوافراد کو قتل کر دیاگیا قتل ہونے والے حبیب اللہ اور خان محمد دونوں افغان شہری بتائے گئے ہیں ان کی لاشیں بدھ کو میر علی ٹل روڈ اور میر علی میران شاہ روڈ پر پڑی ہوئی ملی لاشوں کے قریب ملنے والے ایک تحریری پیغام میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے ویڈیو میں جرم کا اقرار کیا تھا پیغام میں خبردار کیا گیا ہے کہ جاسوسی کرنے والوں کا یہی انجام ہوگا واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں میں سات افراد کو جاسوسی کے الزام میں قتل کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :