باجوڑاور اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسزکی بمباری

بدھ 7 جنوری 2009 17:16

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2009ء)باجوڑ اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے مختلف ٹھکانوں پر بمباری کی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

باجوڑ ایجنسی کے علاقے نواگئی میں سیکورٹی فورسز کی مکان پرگولہ باری سے ایک خاتون جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ڈمہ ڈولہ اور بانڈہ پر سیکورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں سے بمباری میں ہلاکتوں کاخدشہ ہے ۔باجوڑ میں مختلف واقعات کے دوران تین افرادجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔مامون کے علاقے شاگو میں شدت پسندوں نے بھارت کیلئے جاسوسی کے الزام میں دو ماہ پہلے اغوا کئے گئے دو افراد کو قتل کردیا۔