دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کیلئے کوئی بھی اقدام اٹھانے سے گریزنہیں کیاجائیگا،بھارت

بدھ 7 جنوری 2009 16:30

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07جنوری2009 ) بھارت نے ایک بار پھر کہاہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کیلئے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کیاجائیگا وزیردفاع اے کے انتھونی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملوں کے بعدسے اب تک پاکستانی قیادت نے دہشتگردوں کے خلاف کوئی اہم قدم نہیں اٹھایا انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف بھارت کے سامنے تمام آپشنز کھلے ہیں اوردہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کیلئے تمام آپشنزاستعمال کرسکتے ہیں بھارتی وزیردفاع نے کہا کہ ابھی ان آپشنز کے حوالے سے وہ کچھ نہیں بتاسکتے تاہم اس حوالے سے کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :