اسرائیل نے غزہ میں شہداء کی تدفین کیلئے روزانہ تین گھنٹے بمباری بند کردی ،حماس سے جنگ بندی پر مصر سے مذاکرات شروع

بدھ 7 جنوری 2009 15:25

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2009ء) اسرائیل نے بارہ روز روز بعد غزہ میں شہداء کی تدفین کیلئے تین گھنٹے تک بمباری روک دی ہے اور حماس سے جنگ بندی پر مصر سے مذاکرات شروع کردئیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آج مقامی وقت کے مطابق ایک سے چار بجے تک روزانہ تین گھنٹوں تک غزہ میں حملے کئے گئے ہیں۔

تاکہ شہید فلسطینیوں کی تفدفین ہوسکے ۔

(جاری ہے)

اور خوراک سمیت دیگر ضروریات زندگی کی چیزوں کا بندوبست کرسکیں۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی کی مصری تجویز پر دمشق اور مغربی طاقتوں سے مذاکرات جاری ہیں۔ دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ وہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہر ممکن اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ نے مطالبہ کیاہے کہ غزہ میں اسکولوں پر اسرائیلی حملے کی تحقیقات کی جائیں۔ کیوں کہ ان عمارتوں میں اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کو شہید کیاہے ۔