پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے،شاہ محمودقریشی

بدھ 7 جنوری 2009 13:52

کابل(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07جنوری2009) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا بیان انتہائی مایوس کن ہے۔پاکستان جنگ نہیں امن چاہتاہے،اور اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری پاکستانی قوم مل کر ملک کا دفاع کریگی۔

(جاری ہے)

کابل میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ وہ بھارتی وزیراعظم کو ایک سمجھدار اور سنجیدہ سیاستدان تصور کرتے ہیں مگر ان کا پاکستان کے بارے میں بیان انتہائی افسوسناک ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان علاقے میں استحکام چاہتا ہے۔انھوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :