کابل: صدر آصف زرداری اور افغان ہم منصب حامد کرزئی کی ناشتے پر ملاقات ،تمام پڑوسی ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

بدھ 7 جنوری 2009 13:13

کابل (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07جنوری2009 ) صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنےافغان ہم منصب حامد کرزئی سے کابل میں دوبارہ ملاقات کی ہے ۔ کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ناشتے پر ہوئی ، اس کے علاوہ پاک افغان صدور نے ون آن ون ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات، پاک افغان قبائلی علاقوں اور سرحدوں کی صورت حال، دو طرفہ اورباہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

کابل میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ،بھارت اور دیگر پڑوسی ملکوں سے بہتر تعلقات چاہتا ہے، پاک افغان امن جرگہ خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا، وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، لیکن جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔